کرپٹو کرنسی سے متعلق قوانین بننے تک اس کے ذریعے حاصل رقم غیر ٹیکس شدہ رہے گی: ٹیکس محتسب

پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے جو کرپٹو کرنسی کو اپنا رہا ہے، کرپٹو کرنسی اب پاکستان میں کافی حد تک قدم جما چکی ہے،ڈاکٹر آصف محمود جاہ 
 اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا ہے کہ جب تک کرپٹو کرنسی کے حوالے سے قوانین و ضوابط متعارف نہیں کروائے جاتے، اس وقت تک اس کے لین دین کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم، منافع و اثاثے غیر دستاویزی اور غیر ٹیکس شدہ رہیں گے ۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ کرپٹو کرنسی اب پاکستان میں کافی حد تک قدم جما چکی ہے، ہماری کرپٹو مارکیٹ 1.6 بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان اور رواں سال اس کے صارفین کی تعداد بڑھ کر 27.10 ملین ہو جائے گی۔