اجلاس میں سیکریٹری اور وزیر قانون کی غیر موجودگی پر ارکان کمیٹی کا برہمی کا اظہار
اسلام آباد(آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ میں کرپٹوکرنسی بل پر شدید اختلاف سامنے آ گئے، سعدیہ عباسی نے کہا کہ کرپٹو محض سٹے بازی اور امیرلوگوں کا مشغلہ ہے۔تفصیل کے مطابق رانا محمود الحسن کی صدارت میں سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کا اجلاس ہوا، جس میں کرپٹوکرنسی کے حوالے سے قانونی بل پر شدید اختلاف اور ابہام سامنے آیا۔اجلاس میں سیکریٹری اور وزیر قانون کی غیر موجودگی پر ارکان کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا، فاروق ایچ نائیک نے کہا ہمیں ربڑ اسٹیمپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سعدیہ عباسی کا کہنا تھا کہ کرپٹو محض سٹے بازی ہے اور ذہنوں میں شدید ابہام پایا جاتا ہے۔کرپٹوامیرلوگوں کامشغلہ ہے، بھارت نے کرپٹو کو لوگوں کی چوائس پر چھوڑ رکھا ہے اور دنیا بھی ابھی واضح نہیں کہ کرپٹو کو کیسے ریگولیٹ کیا جائے