حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کے سیٹلمنٹ پلان پر اتفاق نہ ہوسکا
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان گردشی قرضے میں سترہ سو ارب روپے تک کمی کرنے کے حوالے سے سیٹلمنٹ پلان پر اتفاق نہیں ہوسکا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر کے گردشی قرض کے سیٹلمنٹ پلان کیلئے نئی شرائط پیش کردی ہیں، ملک میں گیس سیکٹر کا مجموعی گردشی قرضہ 3300 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جس پر آئی ایم ایف نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور آئی ایم ایف نے حکومت کو گردشی قرضے میں کمی لانے کیلئے تجاویز دی ہیں۔اس بارے میں پاکستان کی اقتصادی ٹیم کے ممبران اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان ہونیوالے ورچوئل مذاکرات میں حکومتی ٹیم کی جانب سے گردشی قرضے میں سترہ سو ارب روپے تک کی کمی لانے کیلئے تیار کردہ سیٹلمنٹ پلان بارے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور حکومتی ٹیم نے اس سیٹلمنٹ پلان پر آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کی تاہم اس سیٹلمنٹ پلان پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق نہیں ہوسکا ہے،