ا سلام آباد(آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی شرط پر سرکاری اداروں کے قوانین میں 174 ترمیم کی ڈیڈ لائن کے تناظر میں حکومت متحرک ہوگئی۔آئی ایم ایف کے مذاکرات کے دوران ہی ترامیم پارلیمنٹ سے پاس کرائی جائیں گی، اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق متحرک، اپوزیشن اوراتحادیوں کو راضی کریں گے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزاس معاملے پر پیپلز پارٹی وفد سے اسپیکر چیمبر طویل مشاورت ہوئی، پیپلز پارٹی نے حکومت سے قانون سازی میں تعاون نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ایاز صادق نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے قانون سازی میں تعاون مانگا، پیپلز پارٹی راضی ہوئی تو آئندہ قومی اسمبلی اجلاس میں ترامیم پیش کی جائیں گی