صدر آصف علی زرداری کی قومی دن پر بیلجیم کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیلجیم کے قومی دن کے موقع پر شاہ فلپ، بیلجیم کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلجیم کے درمیان باہمی احترام، اعتماد اور خیرسگالی پر مبنی دیرینہ تعلقات موجود ہیں اور پاکستان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔