چینی تعاون سے تیار کردہ ہنگور آبدوز کی پاکستان آمد‘صدر آصف علی زرداری کی پاک بحریہ کو مبارکباد

اسلام آباد(آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جدید ترین آبدوز ’’پی این ایس/ایم ہنگور‘‘ کی پاکستان آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ، افسران اور جوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو ملکی بحری دفاع کے لیے ایک عظیم اور تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پی این ایس/ایم ہنگور کی آمد پاک بحریہ کی دفاعی اور آپریشنل صلاحیتوں میں ایک انتہائی اہم اضافہ ہے۔ یہ جدید آبدوز پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ اور ملکی بحری سرحدوں کی نگرانی میں کلیدی اور تاریخی کردار ادا کرے گی