بیلجیم: ڈرون کی موجودگی پر لیج ایئرپورٹ میں پروازوں کی معطلی

بیلجیم( آن لائن ) ملک کے مشرق میں واقع  لیج ایئرپورٹ  نے   ڈرون کی موجودگی کے باعث عارضی طور پر پروازیں معطل  کر دی ہیں۔ یہ اس ہفتے کا دوسرا ایسا واقعہ ہے۔بیلجیم کی دارالحکومت  برسلز  اور لیج کے ہوائی اڈوں پر  ڈرون دیکھے جانے کے بعد کئی آنے والی پروازیں متبادل راستوں پر بھیجنی پڑیں اور کچھ روانہ ہونے والی پروازیں بھی زمین پر رک گئیں