دکھ کی گھڑی میں ہمدردیاں چینی حکومت، عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں:آصف علی زرداری

اسلام آباد(آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے علاقے شی زانگ میں آنے والے زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں چینی حکومت، عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ جبکہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنی چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔