ہم سیاسی لوگ ہیں سیاسی طور پر بات کریں گے، بندوق لے کر تو نہیں کریں گے:ترجمان جے یو آئی
اسلام آباد(آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے جی ایچ کیو پر احتجاج کرنا کوئی ناممکن بات نہیں، جے یو آئی اپنے تمام مطالبات اور تحفظات کا اظہار سیاسی و پرامن انداز میں ہی کرے گی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسلم غوری نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ میرا اپنا ادارہ ہے، جی ایچ کیو کوئی خانہ کعبہ تو نہیں ہے جہاں جا کر احتجاج نہیں کیا جا سکتا، کیا میں اپنے ہی ادارے میں جا کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ آپ یہ غلط کر رہے ہیں؟ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی طور پر ہی بات کریں گے، ہم بندوق اٹھا کر یا تشدد کے ذریعے تو بات نہیں کریں گے۔