اسلام آباد( آن لائن ) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی نے نہ صرف جمہوری اصولوں کو پامال کیا بلکہ الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری پر بھی ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام نے اس انتخابی ڈرامے کو مسترد کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے چہرے پر سیاہ دھبہ قرار دیا ہے۔جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے ایک بیان میں کہا کہ یہ انتخاب نہیں بلکہ جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے دھاندلی زدہ الیکشن جمہوری اقدار کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔