گندم کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

 رحیم یار خان کے قریب ایک مشتبہ ٹرک سے 27 لاکھ کی گندم برآمد ہوئی 
 لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس ایم فائیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گندم کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان موٹروے پولیس، سید عمران احمد کے مطابق اطلاع ملنے پر رحیم یار خان کے قریب ایک مشتبہ ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی، جہاں سے 27 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گندم برآمد ہوئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گندم کو غیر قانونی طور پر پنجاب سے سندھ منتقل کیا جا رہا تھاموٹروے پولیس نے فوری طور پر محکمہ خوراک پنجاب کو اطلاع دی۔ محکمہ خوراک کے افسران موقع پر پہنچے، قانونی کارروائی مکمل کی، جبکہ ٹرک، برآمد شدہ گندم اور ڈرائیور کو مزید کارروائی کے لیے اپنی تحویل میں لے لیامحکمہ خوراک پنجاب نے موٹروے پولیس کی بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے بین الادارہ تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔