شراب اور منشیات کی بڑی کھیپ لاہور پہنچانے کی کوشش ناکام

سفید توڑوں میں شراب سے بھرے ڈبے ڈال کر لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ترسیل کرتا تھا
لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب اور منشیات کی بڑی کھیپ لاہور پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق دورانِ پیٹرولنگ خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی،جس دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیاگرفتار ملزم کے قبضے سے مختلف برانڈ کی 320 بوتلیں شراب، 10 گرام کوکین اور 580 گرام چرس برآمد ہوئی۔ڈی ایس پی غلام دستگیر کے مطابق ملزم سلیم لاہور کے مختلف علاقوں میں شراب کی سپلائی کرتا تھا اور سفید توڑوں میں شراب سے بھرے ڈبے ڈال کر لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ترسیل کرتا تھا۔ مزید تلاشی کے دوران ملزم سے خالی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہیڈی ایس پی غلام دستگیر نے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن وقاص اور ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔