لاہور ( کرائم رپورٹر )جی او آر ون سے برکی روڈ تک ایک کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیراداروں کی باہمی کشمکش کا شکار ہو کر التوا میں پڑ گئی۔پنجاب حکومت نے منصوبے کو مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں شامل تو کیالیکن مکمل فنڈز جاری نہ کیے جا سکے۔حکومتی دستاویزات کے مطابق 29 کروڑ 62 لاکھ 90 ہزار روپے کا تخمینہ منظور ہوا مگر فنانشل الاٹمنٹ جزوی رکھی گئی۔منصوبے پر ایل ڈی اے اور سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں اختیارات کے تعین پر اختلافات سامنے آچکے ہیں۔سڑک کی تعمیر ایل ڈی اے کرے گا یا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ؟فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔اگرچہ وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے کی بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی مگر عملدر آمد کا آغاز نہ ہو سکا،جس سے منصوبہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔اس سڑک کی تعمیر سے نا صرف جی او آر بلکہ پیراگون، ڈی ایچ اے فیز 6، 7، 8 اور 9 کے مکینوں کو بھی براہِ راست فائدہ پہنچنا تھا۔ساتھ ہی رنگ روڈ سروس روڈ کی بحالی بھی اس منصوبے کا حصہ ہے،تاخیر پرعبداللہ گل انٹرچینج کے قریب قائم ہونے والی نئی گورنمنٹ آفیسرز ریذیڈینس کی تکمیل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔