1سال میں 116 خودکشیاں

خودکشی کے واقعات میں گھریلو تنازعات اور ذاتی نوعیت کے محرکات کار فرما 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر لاہور میں خودکشی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، ایدھی فا ئونڈیشن لاہور نے شہر بھر کے میں خودکشی کے واقعات کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران مختلف وجوہات پر 116 افراد نے خودکشی کی، خودکشی کرنے والوں میں 83 مرد اور 33 خواتین شامل ہیں،ماہ جنوری کے دوران خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ، 9 مرد اور 3 خواتین نے جان گنوائی،فروری کے دوران خودکشی کے 11 واقعات رپورٹ، 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں ،مارچ کے دوران خودکشی کے 6 واقعات رپورٹ، 4 مرد اور 2 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،اپریل کے دوران خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ، 8 مرد اور 4 خواتین جان سے گئے، مئی کے دوران خودکشی کے 17 واقعات رپورٹ، 13 مردوں اور 4 خواتین نے اپنی جان لی، ماہ جون میں خودکشی کے 8 واقعات رپورٹ، 3 مرد اور 5 خواتین نے اپنی جان گنوائی، جولائی کے دوران خودکشی کے 11 واقعات رپورٹ، 4 خواتین، 7 مرد جان سے گئے، ایدھی فا ئونڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خودکشی کے واقعات میں گھریلو تنازعات اور ذاتی نوعیت کے محرکات کار فرما رہے۔