گھریلو جھگڑے ،شوہر نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)گھریلو جھگڑوں سے دلبرادشتہ ہوکر شوہر نے اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تھانہ نشاط آباد کیعلاقے چک نمبر 100 ج ب میں شہباز نامی شہری کی شادی بشریٰ بی بی سے ہوئی تھی۔ جنکا آئے روز گھریلو تنازعات کی بنا پر آپس میں جھگڑا رہتا تھا کہ اس دوران شہباز نے گزشتہ روز جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر اپنی اہلیہ بشری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔