حادثات ، خاندان کے 4افراد سمیت 5ہلاک

راجہ جنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم ،تسلیم، 32 سالہ شبنم، 20 سالہ علی اور 2 سالہ بچی ماری گئی 
لاہور (کرائم رپورٹر )نارنگ منڈی کے علاقے رائیونڈ راجہ جنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئیافسوسناک حادثہ رائیونڈ راجہ جنگ روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوئی، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ٹرالر ڈرائیور موقع سیفرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ متاثرہ خاندان کا تعلق نارنگ منڈی کے گاؤں ڈیرہ میواں سے ہے، جاں بحق افراد میں 42 سالہ تسلیم، 32 سالہ شبنم، 20 سالہ علی اور 2 سالہ بچی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیاپولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے،دھرمپورہ کنال روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ ہوا۔ تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 26 سالہ غلام مصطفی کے نام سے ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لے کر زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔