ریاض(آئی این پی) سعودی عرب میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب مشرقی ریجن میں 4.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق جیولوجیکل سروے اتھارٹی کا کہنا ہے اتھارٹی کے تحت کام کرنے والے قومی زلزلہ نگرانی نیٹ ورک کے سٹیشنوں نے رات ایک بجکر 11 منٹ اور 23 سیکنڈ پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے۔ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز حرض کے مشرق میں تقریبا 9 کلومیٹر کی دوری پر تھا، جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 درجے ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے سبب کئی عمارتیں لرز اٹھیں، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا