یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق روس کے مشرقی ساحلی علاقے کامچاٹکا میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔یاد رہے کہ کامچاٹکا ریجن میں اتوار کے روز بھی 3 شدید زلزلے ریکارڈ کیے گئے تھے، جس کے باعث ماہرین اس خطے میں بڑھتی ہوئی زلزلہ خیزی پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز اور متعلقہ ادارے آئندہ ممکنہ آفٹر شاکس پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔