آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر 4.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا

آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر 4.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے مشرقی ساحل کے قریب 4.9 شدت کے زلزلے نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے سمندر میں محسوس کیے گئے جن کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی طور پر کسی قسم کی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔سرکاری رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد تقریباً 11 ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے، جب کہ قریباً 9 ہزار شہریوں نے جھٹکوں کو واضح طور پر محسوس کیا۔جیوسائنس آسٹریلیا کے مطابق یہ زلزلہ پچھلے 50 سالوں میں کوئنز لینڈ کے ساحلی علاقے میں آنے والا سب سے بڑا زلزلہ قرار دیا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق اس سے قبل 1988 میں شمالی علاقے ٹینینٹ کریک پر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک بڑی گیس پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا تھا۔مقامی حکام کے مطابق بجلی کی بحالی اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں فوری طور پر شروع کر دی گئی ہیں، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔