اسلام آباد(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاج پر درج مقدمے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد کو بری کر دیا۔اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔عدالت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کر لی، جس پر تمام ملزموں کو بری کر دیا گیا۔