سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے خلع لے لی

فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں  کامیاب نہ ہوسکیں،فیملی کورٹ نے  ڈگری جاری کردی
 اسلام آباد (آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی۔فیملی کورٹ کی جج عنبرین اقبال نے کیس کی سماعت کے بعد خلع کی ڈگری جاری کی۔عدالت کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی گزارنے پر آمادہ نہیں تھیں جبکہ فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں بھی کامیاب نہ ہوسکیں۔عدالت میں سماعت کے دوران بتایا گیا کہ فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں کی گئیں تاہم ان کوششوں کے باوجود خاتون اپنے شوہر کے ساتھ ازدواجی زندگی جاری رکھنے پر رضامند نہیں ہوئیں۔عدالت کے مطابق خاتون نے اپنے بیان حلفی میں شوہر سے نفرت اور ان کے ساتھ رہنے سے انکار کا اظہار کیا۔