علی امین گنڈاپور نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی گورنر ہائوس میں حلف برداری کو چیلنج کردیا

  پشاور(آئی این پی )مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی سے گورنر ہائوس میں حلف لینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور اسپیکر صوبائی اسمبلی نے ارکان کی گورنر ہائوس میں حلف برداری کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست میں وفاقی حکومت، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ، گورنر، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے ممبران سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا۔ اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو کورم کی نشان دہی پر اسپیکر نے  اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کیا، ایسے میں گورنر ہاس میں ارکان سے حلف لینا ماورائے آئین ہے۔