نئے ارکان کی حلف برداری کیلئے اجلاس فوری بلایا جائے: گورنر سیکریٹریٹ کا وزیراعلی ہائوس کو خط

پشاور(آئی این پی)الیکشن کمیشن کے خط پر گورنر سیکریٹریٹ نے وزیراعلی سیکریٹریٹ کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری کے لیے کے پی اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے۔رپورٹ  کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خط پر گورنر سیکریٹریٹ خیبرپختونخوا نے وزیراعلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ طور پر خط لکھ دیا۔ پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنرزبیر ارشد نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکریٹری کے نام یہ خط ارسال کیا۔