اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حکام کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو اس سلسلے میں خط ارسال کیا ہے۔ اس سے قبل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کے پی اسمبلی کے سیکرٹری کو بھی خطوط بھیجے تھے۔الیکشن کمیشن نے خیبرپختون خوا اسمبلی کے حکام کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کے لیے خط لکھ دیا ہے۔