تائیوان کی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ٹی 34 گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

حادثہ مشق کے دوران انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا،تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل
تائی پے (آئی این پی) تائیوان کی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ٹی 34 گر کر تباہ ہو گیا۔وزارتِ دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے، حادثہ مشق کے دوران انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔