اسلام آباد: شریف آباد میں دکان میں آگ، 3 افراد زخمی

اسلام آباد: شریف آباد میں دکان میں آگ، 3 افراد زخمی

اسلام آباد کے علاقے شریف آباد میں واقع ایک دکان میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کارروائیاں شروع کی گئیں۔حادثے میں دکان میں موجود 3 افراد جھلس گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور تفتیش جاری ہے۔آتشزدگی کے باعث دکان کا کافی حصہ بھی جل کر تباہ ہو گیا، اور قریبی دکانوں میں بھی دھویں کی وجہ سے کچھ رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔