کوٹ ادو: مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر دکان میں جا گھسی، 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی۔

کوٹ ادو: مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر دکان میں جا گھسی، 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی۔

کوٹ ادو کے علاقے سناواں میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر ایک دکان میں جا گھسی۔

حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، اور تشویش ناک حالت میں بعض کو ملتان کے نشتر ہسپتال ریفر کیا گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر وین گھاس سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر دکان میں جا گھسی۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق سناواں کے مختلف علاقوں سے تھا۔