کراچی سیف سٹی پروجیکٹ شہر کے لیے اہم ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی سیف سٹی پروجیکٹ شہر کے لیے اہم ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے سیف سٹی پروجیکٹ کا پہلا فیز دو ماہ میں فعال کرنے کا اعلان کر دیا.

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سیف سٹی پروجیکٹ شہر کے لیے اہم ہے اور کراچی کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ میں 1300 کیمرے اور 300 پول سائٹس پر نصب کیے جا چکے ہیں، جبکہ شہر میں 254 کلومیٹر فائیبر کیبل بچھا دی گئی ہے۔ فیز ون کے تحت 18 پوائنٹس آف پریزنس اور 23 ایمرجنسی ریسپانس گاڑیاں شامل ہیں۔

اجلاس میں 34 ماہر تکنیکی و انتظامی افسران کی بھرتی اور 200 ملین روپے کے نظرثانی شدہ بجٹ کی منظوری دی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ سیف سٹی اتھارٹی عارضی طور پر سینٹرل پولیس آفس سے کام کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے حیدرآباد اور سکھر میں بھی سیف سٹی منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا۔