پاکستان کی درخواست پر “پروجیکٹ فریڈم” روکنے کے اعلان پر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں، وزیر اعظم

پاکستان کی درخواست پر “پروجیکٹ فریڈم” روکنے کے اعلان پر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی قیادت اور “پروجیکٹ فریڈم” کو عارضی طور پر روکنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا یہ بروقت اور فراخدلانہ ردعمل پاکستان سمیت خطے کے دیگر دوست ممالک، خصوصاً سعودی عرب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر سامنے آیا، جو علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ان تمام کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا جو تحمل، مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کو فروغ دیتی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ پیش رفت ایک ایسے پائیدار معاہدے کی جانب لے جائے گی جو نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی دیرپا امن اور استحکام کو یقینی بنائے گا۔