لاہور کے کینال روڈ پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایمبولینس آؤٹ آف کنٹرول ہو کر نہر میں جاگری۔
واقعہ ٹھوکر سے جناح اسپتال انڈر پاس کے قریب پیش آیا، جہاں ایمبولینس کے ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی کنٹرول سے باہر ہو گئی۔حادثے میں ریسکیو اہلکار اور ایمبولینس ڈرائیور زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر کے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔