راولپنڈی: ریسکیو 1122 کے عملے نے بروقت پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے ہوئے ایمبولینس کے اندر خاتون کی کامیاب ڈیلیوری کروا دی، جس کے بعد ماں اور نومولود دونوں کو بحفاظت اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر خاتون کے گھر پہنچی اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس میں روانہ کیا۔حکام نے بتایا کہ راستے میں خاتون کی حالت اچانک تشویشناک ہو گئی اور زچگی کا عمل شروع ہوگیا، جس پر تربیت یافتہ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر ایمبولینس کے اندر ہی محفوظ انداز میں ڈیلیوری کا عمل مکمل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ماں اور نومولود کو مزید طبی نگہداشت کے لیے بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں دونوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق بروقت کارروائی اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث ماں اور بچے دونوں کی جان محفوظ رہی۔