یوزویندر چہل کو ان فالو کرنے پر وضاحت، آر جے مہوش کا مؤقف سامنے آگیا

یوزویندر چہل کو ان فالو کرنے پر وضاحت، آر جے مہوش کا مؤقف سامنے آگیا

ویڈیو جوکی، فلم پروڈیوسر اور کنٹینٹ کریئیٹر  آر جے مہوش  نے بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنے کے معاملے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اسے “معمولی بات” قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں  آر جے مہوش ے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والا یہ معاملہ غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے اور چہل کے درمیان جو بھی صورتحال پیدا ہوئی وہ صرف دوستانہ تعلقات میں ہونے والے عام اختلافات کا نتیجہ ہے اور اس میں کوئی خاص یا سنگین بات نہیں۔یہ معاملہ اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا جب جنوری میں ایک پاپارازی اکاؤنٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے، حالانکہ اس سے پہلے دونوں ایک دوسرے کو فالو کر رہے تھے۔ اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔یوزویندر چہل اور  آر جے مہوش کی دوستی گزشتہ کچھ عرصے سے خبروں میں رہی ہے، خاص طور پر کرکٹر کی 2025 میں کوریوگرافردھناشری ورما سے طلاق کے بعد۔

 اس دوران دونوں کو متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں بھی سامنے آئیں۔تاہم دونوں فریقین نے ہمیشہ ان قیاس آرائیوں کو مسترد کیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں۔ چہل نے ایک پوڈکاسٹ میں بھی واضح کیا تھا کہ ان کے درمیان کسی قسم کا رومانوی تعلق نہیں اور سوشل میڈیا پر ہونے والی باتیں صرف لوگوں کی قیاس آرائیاں ہیں۔تازہ وضاحت کے بعد بھی دونوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کے درمیان کوئی تلخی نہیں اور وہ ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔