کبھی کسی سابق وزیراعظم کے ساتھ جیل میں ایسا سلوک نہیں کیا گیا
پشاور(خصوصی رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکر م نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی خیریت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل رہیں ، بانی سے آخری ملاقات کو تقریبا 50 دن ہو چکے ہیں، ان سے ملاقات کے لیے رات بھر دھرنا دیا گیا تھا۔پشاور میں شوکت یوسفزئی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ کبھی کسی سابق وزیراعظم کے ساتھ جیل میں ایسا سلوک نہیں کیا گیا، ہم قانون اور آئین کے تحت اپنا حق مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے نامزد 6 وکلا کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بانی پی ٹی آئی نے تو اب باہر آنا ہے، ہماری خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے، انہیں رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں عدالتوں میں نہیں لگتیں۔ ہم دہشت گرد کو ناسور سمجھتے ہیں، ہمارے لوگ شہید ہوئے، ہم کیسے دہشت گردوں کے لیے ہمدردی رکھ سکتے ہیں، ہم اس تاثر کو رد کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کا ساتھ دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر گندگی پھیلاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور پارٹی اس گند پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاو?نٹ کو اون نہیں کرتی، تحریک طالبان دہشت گرد جماعت ہے اور رہے گی