کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 8 اے میں ایک گارمنٹس فیکٹری میں صبح تقریباً 6 بجے اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔
آگ بجھانے کے دوران فیکٹری کی 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ابتدائی طور پر 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں، تاہم آگ کی شدت بڑھنے پر مزید گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔ اس وقت 10 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کی شدت انتہائی زیادہ ہے اور اسے پانی اور فوم کی مدد سے بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ فیکٹری کے اندر کوئی شخص موجود نہیں تھا، تاہم آگ گراؤنڈ فلور سے بھڑکی اور تیزی سے پھیل گئی۔فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد از جلد آگ پر قابو پا کر صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔