چار باغ کے علاقے میں ایک تیز رفتار فلائنگ کوچ نے فٹ پاتھ پر بیٹھے مزدوروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دو مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو 1122 حکام نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت بلال اور ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ فلائنگ کوچ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔