دو سو آسامیاں ختم کرے گا جو اتحادی افواج کی منصوبہ بندی کرتی ہیں
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے نیٹو کے مختلف اہم کمانڈ سینٹرز میں تعینات اپنے عملے کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ اس فیصلے کے تحت امریکا نیٹو کے ان اداروں سے تقریبا دو سو آسامیاں ختم کرے گا جو اتحادی افواج اور انٹیلی جنس سرگرمیوں کی نگرانی اور منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس فیصلے سے متعلق کچھ یورپی حکومتوں کو آگاہ کر دیا ہے۔متاثر ہونے والے اداروں میں برطانیہ میں قائم نیٹو انٹیلی جنس فیوژن سینٹر، برسلز میں الائیڈ اسپیشل آپریشنز فورسز کمانڈ اور پرتگال میں قائم سمندری کارروائیوں کی نگرانی کرنے والے اسٹرائیک فور نیٹو شامل ہیں۔