پیرس(آئی این پی )ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین جنگ کے بعد یورپ کے لئے نئے دفاعی اور سلامتی نظام میں روس کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس پر متعدد یورپی ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔فرانسیسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی میں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں یورپ کے مستقبل کے سلامتی نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق روسی مذاکراتی وفد کے سربراہ نے امریکی تجویز کو ماسکو کے لیے مثبت پیشرفت قرار دیا، جبکہ روسی وزارت خارجہ نے بھی یورپی ممالک کو نئے دفاعی معاہدوں کی پیشکش کی تاہم ابوظبی مذاکرات میں یورپ کے نئے دفاعی نظام سے متعلق کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پاسکا۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے امریکی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کا سلامتی نظام پہلے سے موجود ہے، اصل مسئلہ روس کی جانب سے معاہدوں کی پاسداری نہ کرنا ہے