موسمی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سیٹلائٹ مانیٹرنگ اہم کردار ادا کرے گی،جنیدانوارچوہدری

 جدید ٹیکنالوجی سے بندرگاہوں کی منصوبہ بندی میں آسانی ،  سیٹلائٹ مانیٹرنگ کی مدد سے ملکی بندرگاہوں کی نگرانی میں بہتری آئے گی
     اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے سیٹلائٹ مانیٹرنگ اہم کردار ادا کرے گی، اور یہ سمندری ماحولیاتی نگرانی میں مدد فراہم کرے گی۔ وفاقی وزیر  نے سپارکو ہیڈکوارٹر کا تاریخی دورہ کیا، جو بحری امور کے کسی بھی وزیر کا اپنی نوعیت کا پہلا دورہ تھا۔ اس موقع پر سپارکو کے چیئرمین یوسف خان اور دیگر اعلیٰ سطحی افسران نے وزیر کو ادارے کی جدید ترین ٹیکنالوجیز اور منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔جنید انوار چوہدری نے سپارکو کی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے سمندری حدود میں ریلیف و ریسکیو کے منصوبوں پر بات چیت کی۔ وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ سپارکو کی جدید ٹیکنالوجی سے بندرگاہوں کی منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی، جبکہ سیٹلائٹ مانیٹرنگ کی مدد سے ملکی بندرگاہوں کی نگرانی میں بہتری آئے گی۔جنید انوار چوہدری نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے سیٹلائٹ مانیٹرنگ اہم کردار ادا کرے گی، اور یہ سمندری ماحولیاتی نگرانی میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپارکو کے ذریعے وزارت میں قائم اے آئی سیکریٹریٹ بندرگاہوں کی مانیٹرنگ میں معاون ثابت ہوگا