سی فوڈ برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں، جنیدانوارچوہدری

پاکستان کی مجموعی سی فوڈ برآمدات 80 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے ، چین پاکستان کی سب سے بڑی سی فوڈ مارکیٹ برقرار،جولائی تا دسمبر فشریز برآمدات میں 21.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا:وفاقی وزیر
 اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ پاکستان سے فشریز ایکسپورٹ پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔اپنے بیان میںوزیربحری امور نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی سی فوڈ برآمدات 80 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی سب سے بڑی سی فوڈ مارکیٹ برقرار رہی، جولائی تا دسمبر فشریز برآمدات میں 21.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ، جاپان اور یورپی یونین کو برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، وسطی ایشیائی ممالک میں بھی پاکستانی سی فوڈ کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ایکسپورٹرز کے مطابق مالی سال 23-2022 میں فشریز ایکسپورٹ 49 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں، پاکستانی فشریز ایکسپورٹ اربوں ڈالرز ہونے کا پوٹینشل رکھتی ہیں۔