ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کی اقتصادی اصلاحات پر اظہار اطمینان

   نجکاری اور نجی شعبے کی شمولیت سے متعلق حکومتی اقدامات پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے:وزیرخزانہ
ڈیووس(آئی این پی )ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کی اقتصادی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق  وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈیوس میں ایشیائی ترقییاتی بینک کے صدر سے اہم ملاقات کی۔اعلامیہ میں بتایا گیا  پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعلقات نئے سٹریٹجک مرحلے میں داخل ہوئے جبکہ اے ڈی بی صدر کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور مارکیٹ اعتماد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے اے ڈی بی کے صدر کو مہنگائی میں کمی اور معاشی استحکام میں پیش رفت پر آگاہ کیا جبکہ توانائی شعبے میں اصلاحات اور صاف توانائی کے فروغ پر پاکستان اور اے ڈی بی میں اتفاق ہوا۔اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ نجکاری اور نجی شعبے کی شمولیت سے متعلق حکومتی اقدامات پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے جبکہ اے ڈی بی نے پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا