ملائیشیا میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
آج آئرلینڈ انڈر 19 ویمن ٹیم نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس اسٹرن (DLS) میتھڈ کے تحت 13 رنز سے شکست دی۔بارش سے متاثرہ اس میچ میں آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کو 9 اوورز میں 73 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، لیکن قومی ٹیم اس ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی۔اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہوگیا۔