ڈھاکا: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کو وارم اپ میچ میں حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں انڈر 15 بوائز الیون نے انہیں 87 رنز سے شکست دی۔
ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں انڈر 15 بوائز الیون نے 182 رنز کا مضبوط اسکور بنایا۔ جواب میں بنگلہ دیش ویمنز ٹیم صرف 38 اوورز میں 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اوپنر شرمین سلطانہ 20 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹسمین رہیں، جبکہ باقی بیٹنگ لائن حریف بولنگ کے سامنے ناکام رہی۔یہ غیر متوقع شکست ٹیم کی ورلڈ کپ سے قبل تیاریوں پر سوالیہ نشان ہے۔ بنگلہ دیش ویمنز ٹیم اپنا ورلڈ کپ سفر 2 اکتوبر کو کولمبو میں پاکستان کے خلاف میچ سے شروع کرے گی۔