دھرم پورہ میں جوڈیشل ریسٹ ہا ئوس کا افتتاح

لاہور (کرائم رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے ماتحت عدلیہ کے ججز کا سرکاری رہاشگاہیں دینے سے متعلق ایک اور وعدہ پورا کردیا ،دھرم پورہ میں جوڈیشل ریسٹ ہا ئوس کا افتتاح کردیا۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم جوڈیشل ریسٹ ہا ئوس پہنچیں تو سیشن جج نسیم احمد ورک کی جانب سے پھول پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر جسٹس عابد عزیز شیخ ،رجسٹرار عبہر گل خان ، ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔ 8 کنال پر مشتمل ججز ریسٹ ہا ئوس 3ارب 60کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا۔ 100 گاڑیاں جبکہ 150 کے قریب موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے کی جگہ ہے۔