لاہور(سپورٹس ڈیسک) دھرم شالہ سٹیڈیم میں آئی پی ایل میچ روک دیا گیا، کھلاڑیوں اور تمائشیوں کو نکالا جا رہا ہے۔کھیلوں کی ایک آن لائن ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق پنجاب کنگز بمقابلہ دہلی کیپیٹلز کا میچ نمبر 58 جو ٹاٹا آئی پی ایل کے تحت کھیلا جانا تھا، دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں ایک سنگین تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ کرنا پڑا۔علاقے میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے اسٹیڈیم کے ایک فلڈ لائٹ ٹاور نے کام کرنا بند کر دیا، بی سی سی آئی نے واقعے پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو پیش آنے والی پریشانی پر افسوس کا اظہار کیا۔