جوڈیشل ریسٹ ہائوس و دیگر منصوبوں کیلئے 77کروڑ جاری

دھرمپورہ میں ریسٹ ہائو س ،سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن پر 37کروڑ خرچ ہونگے
 رائیونڈ میں سیوریج اور واٹر سپلائی کیلئے 40کروڑمتعلقہ محکموں کے اکائونٹ میں منتقل 
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ خزانہ نے جوڈیشل ریسٹ ہائوس کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں کیلئے 77کروڑکیفنڈ جاری کر دیئے۔دھرمپورہ میں سرکاری جوڈیشل ریسٹ ہائوس تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس کیلئے محکمہ خزانہ نے 18کروڑ 40لاکھ جبکہ سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کیلئے 18کروڑ 60لاکھ جاری کئے گئے ہیں۔ا س بجٹ سے مختلف محکموں کی عمارتیں سولر پر منتقل کی جائینگی۔ رائیونڈ میں سیوریج اور واٹر سپلائی سکیم کیلئے بھی 40کروڑ جاری کر دیئے گئے۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ متعلقہ محکموں کے اکائونٹ میں منتقل کردیا ہے۔