وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل جمعرات کو بلانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل جمعرات کو بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں اہم قومی اور انتظامی امور زیر بحث آئیں گے۔

 ذرائع کے مطابق اس اجلاس کا مقصد کابینہ کے زیر التواء ایجنڈے کو مکمل کرنا اور مختلف پالیسیوں پر بات چیت کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس میں تمام ایجنڈے پر غور نہیں ہو سکا تھا، جس کی وجہ سے وزیراعظم نے جمعرات کو ایک خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ باقی ماندہ امور کو مکمل کیا جا سکے۔اس اجلاس میں مختلف وزارتوں کے نمائندے اپنی سفارشات پیش کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے شرکاء سے اہم گفتگو بھی کریں گے۔ اس موقع پر کابینہ میں مختلف اہم فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جن میں انتظامی مسائل، معاشی پالیسیز اور دیگر قومی اہمیت کے امور شامل ہوں گے۔یہ اجلاس ملک کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال کے پیش نظر بہت اہم سمجھا جا رہا ہے، اور اس کے نتیجے میں مختلف پالیسی اقدامات اور حکومتی ترجیحات پر مزید پیشرفت متوقع ہے۔