حکومت نے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس پیر شام بلانے کا فیصلہ کیا

حکومت نے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس پیر شام بلانے کا فیصلہ کیا

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 7 اپریل کو شام 5 بجے اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے جا رہا ہے۔

 اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کے تعین کے لیے اسپیکر نے ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔ یہ اجلاس 7 اپریل کو سہ پہر 4 بجے اسپیکر لاؤنج میں منعقد ہوگا، جہاں سنی اتحاد کونسل سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔یہ اجلاس قومی اسمبلی کے اہم فیصلوں کے لیے بنیادی نوعیت کا ہوگا اور اس میں حکومتی امور، قانون سازی اور دیگر اہم مسائل پر غور کیا جائے گا۔ تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت کے باعث اس اجلاس میں مختلف سیاسی اور قانونی معاملات پر اہم بحث متوقع ہے۔