بھارت کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما گزشتہ شب ایک مقامی اسپتال میں دیکھے گئے، جس کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ابھی تک اس حوالے سے باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، تاہم سوشل میڈیا پر مداحوں نے مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں اور روہت شرما کی صحت کے لیے خیرسگالی کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔کچھ غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق روہت شرما کا یہ دورہ صرف معمول کا چیک اپ یا احتیاطی اقدام ہوسکتا ہے، مگر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔