ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا جشن منانے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
بھارت نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا۔اس فتح کے ساتھ ہی بھارت نے دو سال میں دوسری آئی سی سی ٹرافی جیت لی ہے، اس سے پہلے وہ 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی اپنے نام کر چکا ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما نے جشن مناتے ہوئے ڈانڈیا رقص کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
اس ویڈیو میں دونوں اسٹار بلے باز اسٹمپس کو ہاتھ میں لے کر شاندار جیت کا جشن منفرد انداز میں مناتے نظر آ رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم سے محبت، داد اور مبارکباد کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا یہ جشن نہ صرف بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیابی کے جشن کا حصہ بن گیا بلکہ سوشل میڈیا پر ان کے اس منفرد جشن کی ویڈیو بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔