رشمیکا مندنا کی ایئرپورٹ پر وہیل چیئر پر آنے والی ویڈیو وائرل

رشمیکا مندنا کی ایئرپورٹ پر وہیل چیئر پر آنے والی ویڈیو وائرل

جنوبی بھارتی سُپر اسٹار رشمیکا مندنا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ایئرپورٹ پر وہیل چیئر پر پہنچتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں رشمیکا اپنی گاڑی سے دو افراد کی مدد سے اُترتی ہیں اور پھر لنگڑاتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھتی ہیں۔ انہوں نے ماسک اور کیپ سے اپنا چہرہ چھپایا ہوا تھا، جس کی وجہ سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔رشمیکا مندنا، جو کہ فلم "پشپا" کی کامیاب اداکارہ ہیں، ایک حادثے کے دوران زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد انہیں اس حادثے کے اثرات کی وجہ سے وہیل چیئر کا سہارا لینا پڑا۔ اس وقت وہ اپنی آنے والی فلم 'چھاوا' کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں شرکت کے لیے ممبئی پہنچی ہوئی تھیں۔ ان کی صحت کے حوالے سے ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر دعائیں اور نیک تمنائیں ظاہر کی ہیں۔

اداکارہ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'سکندر' بھی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم کی ریلیز عید پر متوقع ہے اور رشمیکا کے مداح اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔